افغانستان : ہیلی کاپٹر حادثے میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سمیت 24 افراد جانبحق

98

افغانستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں 24 افراد جانبحق ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے فراہ کے ضلع انار دری میں ہیلی کاپٹر حادثے میں اعلی حکومتی عہدیداروں  سمیت 24 افراد جانبحق ہوگئے ۔

حادثے میں جانبحق ہونے والوں میں صوبائی کونسل کے ممبر فرید بختاور،افغان آرمی کے اعلیٰ آفیسر ، دو پائلٹ ، کونسل ممبر جمیلہ امینی اور دیگر افغان کے اہلکار شامل ہیں ۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں دعوی کیا کہ ہیلی کاپٹر کو ان کے مجاہدین نے مار گرایا جس میں اعلی حکومتی عہدیدار سوار تھے ۔

تاہم آزاد زرائع سے طالبان ترجمان کے دعوے کی تصدیق نہ ہوسکی ۔