بلوچستان: فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد جانبحق، 2 زخمی

27

فائرنگ کے واقعات کوئٹہ، خضدار اور اوستہ محمد میں پیش آئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جانبحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ہزارہ ٹاون میں بلخی چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکشہ سوار ہزارہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر سیول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

دوسرے واقعے میں خضدار میں نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے محمد صادق نامی شخص جانبحق اور ایک بچہ محمد ایوب شدید زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم پولیس مزید کاروائی کررہی ہے۔

دریں اثناء اوستا محمد کے قریب گوٹھ سلیم جمالی میں غیرت کے نام پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔