بلوچستان میں میڈیا عسکری اداروں کے بیانیہ کی تشہیر کرتا ہے – بی ایس او آزاد

83

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی سیکریٹری جنرل شاہ میر بلوچ نے صحافیوں کے تحفظ کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ (سی پی جے) کے رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سی پی جے کے اس رپورٹ کو سراہتے ہیں، لیکن حقیقت اس سے بھی کہی زیادہ سنگین ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان مکمل میڈیا بلیک آؤٹ کا شکار ہے، پاکستانی میڈیا بلوچستان میں ریاستی بربریت کے حوالے فوجی بیانیہ کی تشہیر کرکے عسکری اداروں کی بی ٹیم کی کردار ادار کررہی ہے، اپنے پیشے سے مخلص صحافی عسکری اداروں کے زیر عتاب ہیں، درجنوں بلوچ صحافیوں کو ماروائے عدالت فوج نے قتل کیا۔ جبکہ عالمی صحافیوں کو بلوچستان تک رسائی نہیں دی جاتی ہے اور سی پی جے کے ٹیم نے بھی بلوچستان کا دورہ نہیں کرکے بلوچستان کو نظر انداز کیا۔

انہوں نے صحافیوں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پیشے سے انصاف کرو اور بلوچستان کے لیے آواز بلند کریں ۔