ہوشاپ میں مخبروں کی قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ٹی

113

ہوشاپ میں 2 مخبروں کو تفتیش کے بعد قتل کردیا – میران بلوچ

بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہوشاپ سے گرفتار ریاستی ڈیتھ سکواڈ کے دو کارندوں کو جرم ثابت ہونے پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 ستمبر کو بی ایل ٹی کے سرمچاروں نے ہوشاپ دمب سے ریاستی اداروں کے لیئے سرگرم دو کارندوں غوث بخش عرف گوڈو اور ساحل عرف سیاہو کو گرفتار کرلیا تھا، دوران تفتیش دونوں افراد  نے عام عوام کے خلاف ہونے والے متعدد فوجی آپریشوں میں شریک ہونے اور لوگوں کی نشاندہی کرنے اور دو مرتبہ قومی سرمچاروں کو قتل کرنے کے ارادے سے ان کے راستے پر مورچہ بندی کا بھی اعتراف کیا۔

ترجمان میران بلوچ نے کہا کہ تمام ثبوتوں کے بعد دونوں ریاستی مخبروں کو گزشتہ روز ہوشاپ تل میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے دونوں مجرموں کے اعترافیویڈیو بیان جلد میڈیا کو جاری کی جائے گی۔