گریشہ: فورسز کے ہاتھوں ایک نوعمر لڑکا گرفتار والدہ پر تشدد

155

نال گریشہ میں فورسز نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر بیٹے کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل نال کے علاقے گریشہ میں فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک نوعمر نوجوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، مزاحمت پر نوجوان کی والدہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق آج پاکستانی پیراملٹری فورس ایف سی نے گریشہ کے گاؤں ریج میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر طاہر ولد باہوٹ نام کے ایک نوعمر نوجوان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ان کی والدہ بی بی جماعتی نے مزاحمت کی مزاحمت پر فوجی اہلکاروں نے بی بی جماعتی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

علاقائی زرائع کے مطابق اہلکاروں کی تشدد سے جماعتی زوجہ باہوٹ کی پاؤں ٹوٹ گئی اور وہ بے ہوش ہوگئیں اور فورسز نے ان کے نوعمر بیٹے طاہر ولد باہوٹ کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہیں۔