کیچ: فورسز کے ہاتھوں 2 افراد حراست بعد لاپتہ

78

سیکورٹی فورسز نے 2 افراد کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پے منقتل کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ میں فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 بلوچ نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے خیرآباد میں فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے گھروں پر چھاپہ مار کر دو  بلوچ نوجوانوں کو گرفتار کر نا معلوم مقام منتقل کردیا، جن کی شناخت زرین اور داد کریم سکنہ مند کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں نے گھروں میں موجود خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر میں تھوڑ پھوڑ کرکے قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔

واضح رہے بلوچستان میں انسانی حقوق کی سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا کہنا ہے کہ بلوچ لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کے بجائے دن بہ دن ان کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور بلوچ لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں بھی پھینکی جا رہی ہیں