کیچ: فورسز کا آپریشن، 5 افراد حراست بعد لاپتہ

109

فورسز کا گھروں پر چھاپے، 5 افراد حراست کے بعد لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن جاری، دوران آپریشن پانچ افراد حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے دشت شولیگ میں فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے چار افراد اختر ولد حاجی مراد محمد، زاہد ولد اللہ بخش، اللہ بخش ولد حاجی نبی بخش اور یاسین ولد حاجی نبی بخش کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیا ہے۔

دریں اثناء دشت کے علاقے ھُور سے پاکستانی فورسز نے گھروں پے چھاپے مارکر وحید ولد عبدالرحیم سکنہ دشت ھُور کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دوران آپریشن فورسز نے گھروں میں موجود خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔