کوئٹہ: فورسز کی فائرنگ سے راہگیر جانبحق

164

کوئٹہ میں فرنٹیئر کور اہلکار کی فائرنگ سے راہگیر جانبحق

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب کے علاقے کیچی بیگ قبرستان کے قریب فرنٹیئر کور اہلکار کی فائرنگ سے سائیکل سوار راہگیر جانبحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکار نے سائیکل سوار کو روکنے کا اشارہ کیا، سائیکل سوار کے نہ رکنے پر اہلکار نے فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں مذکورہ شخص موقع پرہی جانبحق ہوگیا۔ مقتول کی لاش سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی۔

واضح رہے اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ ایک ماہ قبل کوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں پیش آیا تھا جہاں فرنٹیئر کور اہلکاروں نے فروٹ مارکیٹ میں لوگوں پر فائر کھول دیا تھا جس کے نتیجے میں ایک 14 سالہ ریڑی بان جانبحق جبکہ ایک اور شخص شدید زخمی ہوگیا تھا۔

اس واقعے پر فروٹ مارکیٹ میں موجود لوگوں نے فورسز پر شدید غصے کا اظہار کیا تھا جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اس واقعے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی جس پر لوگوں نےغم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے فرنٹیئر کور کے رویے پر شدید تنقید کی تھی۔