کوئٹہ : غیر قانونی پارکنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے

177

کوئٹہ میں بے ترتیب و غیر قانونی پارکنگ نے عوام کا جینا محال کردیا ہے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں غیر قانونی پارکنگ اور زیر تعمیر پلازہ کے سامان کی وجہ سے عدالت روڈ پر شہریوں کی آمدو رفت مشکل ہو گئی ، عوامی مسئلے پر انتظامیہ خاموشی اختیار کئے بیٹھی ہے

 کوئٹہ کا عدالت روڈ جہاں ضلع کچہری سے متصل  پارکنگ ایریا شہریوں کے لئے درد سر بن گیا ، کچہری یا اطراف کے علاقوں میں آنے والے افراد اپنی موٹر سائیکلیں اس پارکنگ میں کھڑی کرتے ہیں۔

پارکنگ ایریا غیر قانونی طور پر کچہری کی حدود سے نکل کر سڑک تک پھیلایا جا چکا ہےجسکی وجہ سے شہریوں کے لئے آمدو رفت مشکل ہو گئی ہے۔

پارکنگ کے سامنے زیر تعمیر پلازہ کے سامان نے سڑک کو مزید محدود کر دیا ہے۔

پارکنگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ سالانہ 24 لاکھ روپے ٹھیکے کی مد میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو دیتی ہے۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی پارکنگ کے خلاف جلد از جلد کارروائی کی جائے