کراچی : فورسز کا 5 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

267

کراچی میں فورسز کا چھاپہ و 5 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران شدت پسند تنظیم کے 5 افراد  کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئےشدت پسندوں  کی مالی معاونت کرنے والے تین کاافراد کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار افراد میں عصمت، عمران اور واحد شامل ہیں۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران بلوچ لبریشن آرمی کے دو مسلح افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ۔

گرفتار افراد کی شناخت رشید اور دستگیر کے نام سے ہوئی ۔