ڈیرہ بگٹی میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ٹی

150

ریاسٹی ڈیتھ اسکواڈ کے کیمپ پر حملے میں 4 کارندے ہلاک کیئے – میران بلوچ

‎بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب بلوچ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے دشت گوران میں غلام نبی شمبانی کی سربراہی میں چلنے والے ریاستی ڈیتھ سکواڈ کے کیمپ پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے گھات لگا کر حملہ کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے میں ڈیتھ اسکواڈ کے چار کارندے طاہر ولد شاہ محمد، پیر بخش ولد داد علی، غلام محمد ولد دزک، ریزگ ولد امیر ہان ہلاک جبکہ ایک کارندہ حفیظ اللہ زخمی ہوگیا۔

ترجمان کا مزہد کہنا تھا مذکورہ افراد ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں عام بلوچ آبادیوں میں فوجی آپریشن، بلوچ خواتین کے اغوا اور بلوچ مزاحمتکاروں کے مخبری میں براہ راست ملوث تھے ۔

میران بلوچ نے کاروائیاں مقصد کے حصول تک جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔