پنجگور : گاڑی الٹنے سے ایک شخص جانبحق ایک زخمی

141

پنجگور میں گاڑی الٹنے سے ایک شخص جانبحق جبکہ ایک زخمی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے پنجگور پروم میں گاڑی الٹنے سے ایک شخص جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے ۔

حادثے میں جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت اللہ داد ولد محمد جان جبکہ زخمی شخص کا وہاب ولد یار محمد کے نام سے ہوا ۔

مقامی انتظامیہ نے جانبحق و زخمی شخص کو ضلعی مرکزی ہسپتال منتقل کردیا ۔