پنجگور سے تین لاپتہ افراد بازیاب

67

پنجگور سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے تین بھائی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ برس پنجگور کے علاقے گجک سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے لاپتہ ہونے والے تین بھائی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گجک سے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے چار بھائیوں میں سے تین رہا ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے جبکہ چوتھا بھائی تاحال لاپتہ ہے۔

بازیاب ہونے والے تینوں بھائیوں کی شناخت حسین بائیان اور پیرجان کے ناموں سے ہوئی ہے جب کے ایک اور بھائی مزار تاحال لاپتہ ہے۔