پنجگور: سی پیک روٹ حملے میں 3 فوجی اہلکار ہلاک کیئے – بی ایل ایف

87

بلوچستان میں کوئی بھی منصوبہ بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا ہے – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سی پیک روٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ
آج 26 ستمبر کو سرمچاروں نے ضلع پنجگور کے علاقے مکد پرگوش کے قریب سی پیک روٹ کے ایک لنک روڈ کی تعمیر میں سیکورٹی فراہم کرنے والے پاکستانی فوج کی ایک گاڑی میں سوار اہلکاروں پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ گاڑی میں سوار تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں کوئی بھی منصوبہ بلوچ قوم کی مرضی و منشا کے بغیر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا ہے ۔اور سرمچاروں کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے