پشین میں بم دھماکہ ، 3 لیویز اہلکار ہلاک 2 زخمی

113

پشین میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کےقریب  دھماکہ 3 لیویز اہلکار ہلاک۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق   بلوچستان کے ضلع پشین میں بائی پاس کے قریب دھماکے سے ابتدائی طور پر لیویزکے تین  اہلکار کے ہلاک  جبکہ 2 شدید زخمی ہیں۔

پولیس زرائع  کا کہنا ہےکہ دھماکہ اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے قریب ہوا جو موٹرسائیکل کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جو اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی قریب آتے ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 3 لیویز اہلکار ہلاک ہوگئے اور 2 شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت اسسٹنٹ کمشنر گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور لیویز کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر جائے وقوعہ کو سیل کردیا جب کہ لیویز نے بھی سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خودکش تھا یا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، اس کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد قریبی اسپتال میں بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جب کہ پشین بائی پاس کو آمدو رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے