نوشکی : مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شخص ہلاک

122

نوشکی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شخص ہلاک

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع نوشکی میں مل کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے علی نواز بادینی موقع پر ہلاک ہوگیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مقتول قبائلی رہنما میر اسماعیل بادینی کا بھائی تھا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے، تاہم فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ۔