ماما قدیر اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت کے لیے جینیوا پہنچ گئے

237
File Photo

ماما قدیر بلوچ اقوم متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے جنیوا پہنچ گئے

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ اقوام متحدہ کے سیشن میں شرکت کرینگے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ماما قدیر بلوچ جنیوا میں اقوام متحدہ کے سیشن برائے انسانی حقوق میں شرکت کرنے کے لیے جنیوا پہنچ گئے، جہاں وہ اقوام متحدہ کے ایک سیشن میں شرکت کرنے کے ساتھ مختلف انسانی حقوق کے تنظیموں سے ملیں گے اور20 ستمبر کو ایک اہم پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق بیس ستمبر کو پاکستانی میں جبری گمشدگی کے خلاف جنیوا میں اہم پریس کانفرنس ہو گا،پریس کانفرنس میں ماما قدیر بلوچ، نائلہ قادری،ناصر بلیدی، فضل رحمان آفریدی بھی شریک ہونگے۔

ماما قدیر بلوچ جنیوا میں پاکستان میں بلوچ مسئلے پر بات چیت کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں پاکستانی بربریت و انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف وہاں کے تنظیموں کا آگاہی دینگے۔

واضح رہے ماما قدیر بلوچ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ہے، انہوں نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کوئٹہ سے کراچی اور اسلام آباد تک لانگ مارچ کی تھی۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے گذشتہ کئی سالوں سے کوئٹہ و کراچی پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم ہے جبکہ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ بلوچستان سے چالیس ہزار افراد جبری طور پر لاپتہ ہیں اور بیس ہزار کے قریب ان لاپتہ کیئے جانیوالے افراد کی مسخ شدہ لاشیں ملیں ہیں۔