لاپتہ سندھی قوم پرست کارکن کی مسخ شدہ لاش برآمد

222

سندھ کے قوم پرست کارکن کی مسخ شدہ لاش دادو سے برآمد ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق سندھی قوم پرست کارکن  اعجاز کھوسو کی مسخ شدہ لاش سندھ و بلوچستان کے سرحدی پہاڑی علاقے دادو سے برآمد ہوئی ۔

واضح رہے اعجاز کھوسو کا بنیادی تعلق میہڑ تعلقہ شاہ گودڑیو سندھ سے ہے ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق لاش تین دن پرانی ہے ۔

واضح رہے کہ سندھ سے قوم پرست سیاسی ، ادبی و سماجی کارکنوں کی اغواء و قتل کا سلسلہ ایک بار تیزی سے جاری ہے اور حالیہ چند ماہ سے مختلف علاقوں سے درجنوں کارکن لاپتہ کئے گئے ہیں ۔