شاپک :گیس سلنڈر دھماکے میں جانبحق خواتین کی تعداد 7 ہوگئی

251

شاپک گیس سلنڈر حادثہ میں جھلس کر  جانبحق ہونے والے خواتین کی تعداد 7 ہوگئی ۔

خاندانی زرائع کے مطابق جھلسنے والی دیگر 4 خواتین کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جارہی ہے

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق اکیس  ستمبر کو بلوچستان کےضلع کیچ کےعلاقے شاپک میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا تھا جس میں 19 خواتین جھلس گئی تھیں، جن میں سے 11 زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

جھلسنے والی خواتین کو کراچی کے سول اسپتال کے برن وارڈ اور پٹیل اسپتال میں داخل کیا گیا ،جن میں سے اب تک 7 خواتین جاں بحق ہو چکی ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک کمسن بچی بھی شامل ہے،فیملی کے مطابق جھلسنے والی باقی 4 خواتین کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔