سوراب : تیل کی گاڑیوں میں آگ لگنے سے متعدددکانیں و ہوٹل متاثر

186

سوراب میں تیل سے لدے گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے سوراب میں شارجہ ہوٹل کے قریب  تیل سے لدھے گاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے  دو ویگن اور ایک پک اپ سمیت کئی دکانیں آگ کی لپیٹ میں آگئے۔

علاقائی زرائع کے مطابق سوراب کے مقام پر تیل گاڑیوں میں لگنے والی آگ کی وجہ سے متعدد گاڑیاں اور ہزاروں لیٹر ڈیزل اور پیٹرول جل کر تباہ ہوگئے  اور ساتھ آگ نے کئی دکانوں سمیت ہوٹل کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا۔

واضح رہے کہ سوراب میں فائربریگیڈ نہ ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔