خضدار: فورسز کی کارروائی، قتل میں مطلوب ملزمان گرفتار

293

خضدار کے علاقے زہری میں فرنٹیئر کور اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں ڈپٹی کمشنر خضدار کی نگرانی میں لیویز اور ایف سی نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے قبائلی تصادم اور قتل و دیگر سنگین جرائم میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار جہانگیر ولد یار محمد جتک، علی جان ولد یار محمد جتک، ثناءاللہ ولد جہانگیر ، محمد فضل ولد جہانگیر جتک، رسول بخش ولد اللہ ڈنا سمالانی، عبدالواحد ولد غلام رسول، سیف اللہ ولد واحد، منظور احمد ولد علی محمد، محمد انس ولد محمد غلام رسول، وڈیرہ گدائی سمالانی قبائلی تصادم میں ملوث تھے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار نے عوامی شکایت پر ایف سی و پولیس کے ٹیم کے ہمراہ زہری دوگن میں جتک سمالانی قبائلی تصادم میں ملوث 10 افراد گرفتار کئے ۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں کچھ پہلے سے سنگین کیسز میں پولیس کو مطلوب تھے۔