بی این ایم یوکے کیجانب سے تیرہ نومبر یوم شہداءحوالے تقریب کے انعقاد کا اعلان

153

بی این ایم برطانیہ زون کے آرگنائزر حکیم واڈیلہ بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی این ایم یوکے زون کے سینئر باڈی اجلاس میں لندن میں تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بعض فیصلے کیےگئے ہیں جن میں تیرہ نومبر کو “یومِ شہداء” منانا سرفہرست ہے۔ تیرہ نومبر “ یوم شہداء “ کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے متعلقہ جگہ اور وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

حکیم واڈیلہ نے کہا کہ ہم نے زونل اور مرکزی دوستوں سے رابطوں اور غیر رسمی نشستوں کے ذریعے کافی سوچ بچار کے بعد بہت سے اہم فیصلے کئے ہیں جن کے شیڈول کا اعلان آئندہ آنےوالے وقتوں میں کیا جائے گا۔ ۱۳ نومبر کے حوالے سے دوستوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے تفویض کردہ ذمہ داریوں کو مکمل کرنے کے لئے کام تیز کردیں۔

حکیم واڈیلہ نے مزید کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ یوکے میں اب تنظیم پہلے سے کافی منظم مضبوط ہوچکی ہے۔ حال ہی میں نئے قابل اور کہنہ مشق دوستوں کی تنظیم میں شمولیت نے ہمارے اعتماد و حوصلوں کو مزید بحال کیا ہے۔ ہم پہلے کی بہ نسبت زیادہ پر امید ہیں کہ ہم بلوچ قوم کی امنگوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تسلی بخش انداز میں اپنی سرگرمیوں کو سر انجام دیں گے۔