بی ایل ایف نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

116

بلیدہ، بالگتر میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹیلائیٹ فون کے ذریعے بلیدہ، بالگتر میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 ستمبر بدھ کے روز ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں جہانی آپ کے مقام پر گھات لگائے سرمچاروں نے پاکستانی فوج کی دو گاڑیوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر نصف درجن سے زائد اہلکاروں کو ہلاک اور دیگر کو زخمی کیا جبکہ مذکورہ حملے کی ویڈیو جلد ریلیز کی جائے گی۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ 18 ستمبر منگل کے روز سرمچاروں نے کیل کور آرمی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کر کے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔