بی آر اے نے فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

95

فورسز چوکی کو راکٹوں و خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا: سرباز بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں تمپ میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ میں کلاہو کراس کے مقام پر قائم فوجی چوکی پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا اس حملے کے نتیجے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

دوسری طرف تمپ میں ہی سیول ہسپتال پر قائم چوکی پر ہمارے سرمچاروں نے دو راکٹ فائر کئے جس سے فورسز کو جانی نقصان پہنچا۔

سرباز بلوچ نے کہا کہ بی آر اے کی کاروائیاں ایک آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہینگے۔