بلوچستان: کینسر کے مرض سے خاتون سمیت 4 افراد جانبحق

259

ضلع خضدار میں ایک ہفتے کے دوران خاتون سمیت چار افراد کینسر کی موذی مرض کے سبب انتقال کر گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں ایک ہفتے کے دوران خاتون سمیت چار افراد کینسر کی موذی مرض کے سبب انتقال کر گئے۔ خضدار شہر، نال، وڈھ۔زہری، باغبانہ، کرخ میں بھی کینسر کے سینکڑوں مریض زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں کینسر کی وجہ سے ایک خاتون سمیت چار افراد جن میں محمد امین رئیسانی۔نور احمد مینگل۔محمد رفیق لانگو کی اہلیہ اور محمد اسلم شامل ہیں ۔

سماجی کارکن نذیر احمد نتھوانی جو کہ کینسر کے مریضوں پر ضلع خضدار میں کام کر رہا ہے کا کہنا ہے کہ ضلع خضدار کے مختلف علاقوں وڈھ، زہری، آڑنجی، کرخ، نا، باغبانہ، زہری، پارکواور مولہ سمیت متعدد علاقے شامل ہیں۔ ان علاقوں میں کینسر کے امراض کا شکار سینکڑوں مریض زندگی اور موت کی کشمکش کا شکار کسی مسیحا کی آمد کا منتظر ہیں اور ہر گرزتے دن کے ساتھ ان کی مایوسی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ضلع خضدار میں گزشتہ پانچ سالوں سے کینسر کی بیماری انتہائی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ حکومت اور محکمہ صحت بلوچستان کو چاہیے کہ وہ ضلع خضدار میں کینسر پھیلنے کے اسباب جاننے کے لیے ماہر ڈاکٹروں کا ٹیم خضدار بھیجیں اور ساتھ ہی ساتھ ضلع خضدار میں جتنے کینسر کے مریض ہیں ان کے علاج کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں جائیں تاکہ باقی رہ جانے والے مریضوں کی جان بچائی جا سکے۔