بلوچستان: مختلف واقعات میں 5 افراد جانبحق, 12 زخمی

107

بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں 5 افراد جانبحق، 12 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع زیارت کواس کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جانبحق ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق یار محمد ولد رازمحمد موٹرسائیکل پے زیارت جاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث کار گاڑی سے ٹکرا کر موقعے پر جانبحق ہوگیا جن کہ لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایک دوسرے واقعے میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی میں دو قبائل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو زرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاںبحق ہونے والے شخص کی شناخت علی خان ولد محمد شاہ اچکزئی کے نام سے ہوئی ہے جن کی لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔

ایک اور حادثے میں بلوچستان کےضلع لسبیلہ کے تحصیل وندر علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے گرلز اسکول وندر کی نویں جماعت کی طالبہ جانبحق ہوگئی۔

دریں اثناء خضدار شہر سے 90 کلومیٹر جنوب کی جانب واقع اورناچ کے علاقے میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر کوچ اور مزدا ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جاںبحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ خضدار کوئٹہ کراچی شاہراہ سنگل روڈ ہونے کی وجہ سے اکثر و بیشتر حادثات رونماء ہوتے رہتے ہیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہیکہ حادثات کی روک تھام میں این ایچ اے اور موٹر وے پولیس پوری طرح ناکام ہوچکی ہیں ۔