بلوچستان مختلف واقعات میں 1 شخص جانبحق، 12 زخمی

122

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات و واقعات میں 1 شخص جانبحق، 12 افراد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ تیز رفتار کے باعث گاڑی کے الٹنے سے تین افراد زخمی ہوئے۔

دریں اثنا ضلع نوشکی مل کے مقام پر آرسی ڈی شاہراہ پر حادثے میں بچی سمت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق زخمیوں کو نوشکی سول ہسپتال میں طبعی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

ایک اور واقعے میں اوستہ محمد افغان گلی میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے آفتاب جمالی نامی شخص جانبحق ہوگیا۔

پولیس زرائع کے مطابق آفتاب جمالی کو نامعلوم افراد کی جانب سے اوستہ محمد کے افغان گلی میں فائرنگ کے قتل کردیا گیا۔

ایک دوسرے واقعے میں مستونگ سورگز میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے دو بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا۔