بلوچستان مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد ہلاک 9 زخمی

125

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات اور واقعات میں 7 افراد ہلاک 9 زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان کے قریب تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی. جس کے نتیجے میں پانچ افرد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں ایک کمسن بچی اور تین خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ضلع بولان میں ایک اور واقعے میں سیاحتی مقام پنجرہ پُل ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ایک نوجوان جانبحق ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق جانبحق ہونے والا نوجوان اکبر سمالانی سکنہ سیٹلائیٹ ٹاون اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کوئٹہ سے بولان پکنک منانے گیا تھا۔

ڈیرہ مرادجمالی کے علاقے گوٹھ بہرام خان میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر ملزم شاہ بیگ نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

فائرنگ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے۔

دریں اثناء بھاگ پیر تیار غازی روڈ گوٹھ پہوڑ کے نزدیک ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے بیچ پیش آنے والے ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار اللہ داد ولد عبداللہ جمالی ساکن مسو
ہلاک ہوگئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق لاش کو پوست مارٹم کے لیئے بھاگ سول ہسپتال پہنچا دیا گیا.

ایک اور واقعہ بلوچستان کے علاقے تربت میں پیش آیا جہاں اقبال وفا ولد دلمراد آبسر تربت ریپیٹر شارٹ گن صاف کرتے ہوئے اتفاقیہ گولی چلنے سے جان بحق ہوگئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کی میت کو سول ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کردیا گیا۔

بلوچستان کے ہی ضلع مستونگ میں انٹر گرلزکالج فرسٹ ایئر کی طالبہ کرسی سے گرکر جانبحق۔

ریسکوزرائع کے مطابق طالبہ زرگر عبدالرشید رند کی بیٹی ہے۔جو دل کادورہ پڑنے سے جانبحق ہوگئی تھی۔

قلعہ عبداللہ میں پیش آنے والے حادثے میں دو بچوں سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ ٹرک الٹنے کے باعث پیش آیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منقل کردیا گیا۔