بلوچستان: مختلف حادثات میں 3 افراد جانبحق، 9 زخمی

51

حادثات کوئٹہ اور خضدار میں پیش آئے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع خضدار اور کوئٹہ میں پیش آنے والے حادثات میں مجموعی طور پر 3 افراد جانبحق، 9 زخمی ہوئے

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے مولہ سے خضدار شہر آنے والی پک اپ گاڑی وروم کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

جانبحق افراد کی شناخت عبدالحمید ولد مزارخان مویسانی سکنہ مولہ اور حافظ محمد رمضان شیخ سکنہ خضدار سے ہوئی ہے۔

ایک اور واقع میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سونا خان تھانے کے قریب ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے خواتین و بچوں سمیت نو افرد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

دریں اثناء کوئٹہ کلی اسماعیل میں پاگل شخص نے گھر میں گھس کر ایک خاتون خیری بی بی زوجہ غلام حیدر کو چھریوں کے وار سے شدید زخمی کر دیا جو کہ سول ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ دم توڑ گئی۔