بلوچستان: سبی میں زلزلے کے جھٹکے

163

سبی شہر اور گردونواع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق سبی شہر اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں، پیمانہ مرکز زلزلہ کے مطابق زلزلے کی شدت ۳۔۷ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز سبی سے 22 کلو میٹر دور مشرق کی جانب تھا اور زلزلے کی زیرے زمین گہرائی 30 کلومیڑ بتائی جارہی ہے۔

زلزلے کے باعث تاحال کسی قسم کی جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔