بلوچستان:مختلف واقعات میں 5 افراد جانبحق 6 زخمی

81

بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں 5 افراد جانبحق 6 زخمی ہوگئے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع قلات کے علاقے تحصیل منگچر بازار میں دو گروہوں میں تصادم سے دو افراد زخمی

تفصیلات کے مطابق جوہان کراس محمود گہرام روڈ پر دوگروہوں میں تصادمکے نتیجے میں دوافراد زخمی ہوگئے۔

ایک دوسرے واقعے میں ڈیرہ مراد جمالی، اوچ پاور لمیٹڈ کے قریب قومی شاہراہ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے باعث رسول بخش نامی شخص جانبحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔

وڈھ میں وہیر کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانیوالی ٹو ڈی کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی چار سالہ بچے سمیت دو افراد جانبحق ہوگئے۔

پنجگور گواگو میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں پک اپ گاڑی حادثے کا شکارہوگئی، گاڑی میں آگ لگنے کے باعث ایک شخص جانبحق جبکہ دو اور افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

دریں اثناء کوئٹہ روڈ پر محمد علی پیٹرول پمپ کے قریب پانی سے بھرے کھڈے میں ڈوب کر آٹھ سالہ بچہ اظہر شاہ جانبحق ھوگیا۔