اساتذہ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے – وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجگور

228

بیورو کریسی اور ان کے کارندوں نے مل کر اساتذہ کرام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے – وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجگور

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے ضلع پنجگور میں اساتذہ تنظیم کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے آٹھ نکاتی ڈیمانڈ، 50 فیصد محکمانہ پروموشن کے حوالے اساتذہ نے نیشنل پریس کلب پنجگور کے سامنے احتجاج کیا جبکہ احتجاج میں وطن ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر احمد علی، سیکرٹری جنرل شکیل احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل لعل بخش، عبدالحکیم اور پاکستان کنفیڈریشن پنجگور کے صدر چاکر صدیق نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ اس وقت بیورو کریسی اور ان کے کارندوں نے مل کر اساتذہ کرام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے جس کا واضح ثبوت اساتذہ کیلئے مختص پچاس فیصد پروموشن کیلئے بی اے/بی ایڈ سیکنڈ ڈویژن کا ناجائز شرط لاگو کرنا ہے حالانکہ سابقہ سروس رولز میں ایس ٹی 17بی اے/ بی ایڈ (تھرڈ ڈویژن) مقرر ہے جبکہ اس پروموشن کیلئے بی ایڈ کے ساتھ سیکنڈ ڈویژن کا نام ناجائز لگا کر مطلوبہ قابلیت کے حامل سینئر ترین ہزاروں اساتذہ کو ترقی سے محروم کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان غیر منصفانہ اور ناجائز فیصلوں کے خلاف وطن ٹیچر ایسوسی ایشن احتجاج پر مجبور ہوچکا ہے۔ معاشرے میں ترقی کے دارومدار ٹیچرز کی حوصلہ افزائی سے وابستہ ہے لیکن اس ملک میں ٹیچرز کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر ہمارے آٹھ نکاتی ڈیمانڈ پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع تر کرنے پر مجبور ہونگے۔