آواران میں آپریشن ، فورسز کے ہاتھوں 3 افراد قتل

387

بلوچستان کے علاقے آواران میں فورسز کے ہاتھوں تین افراد قتل ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے آواران میں آج صبح فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے جھاو کے علاقے کو محاصرے میں لینے کے بعد تین افراد کو قتل کردیا ۔

علاقائی زرائع کے مطابق فورسز نے آپریشن جھاو کے علاقے شندی میں کیا ۔

فورسز کے ہاتھوں جانبحق افراد کی شناخت راشد بلوچ ، گل شیر بلوچ  اور اورنگ زیب بلوچ کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے مذکورہ علاقوں کا شمار بلوچستان کے سب سے زیادہ شورش زدہ علاقوں میں ہوتا ہے جہاں آئے روز فورسز مختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے لوگوں کو بڑی تعداد میں گرفتار کرکے لاپتہ کردیتا ہے ، جن میں سے کئی افراد بعد میں بازیاب جبکہ درجنوں کے حساب سے لوگوں کے لاشیں بلوچستان سمیت کراچی سے مسخ شدہ حالت میں برآمد ہوتے ہیں ۔