کیچ سے لاپتہ ہونیوالے افراد کی شناخت ہوگئی

57

کیچ میں دوران آپریشن فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے تین افراد کی شناخت ہوگئی۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کہ مطابق ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سلو کئور سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دوران آپریشن لاپتہ ہونے والے تین افراد کی شناخت ہوگئی۔

مذکورہ افراد کی شناخت جعفر ولد محمد انور، عدیل ولد ناصر اور اکیل ولد امیر بخش سکنہ کئور پشت سلو کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے دوران آپریشن چار افراد کوحراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا، جن میں سے ایک کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے علاقوں بلیدہ، دشت سمیت مختلف علاقوں میں آج صبح سے فوجی آپریشن کا آغاز کیا گیا، دوران آپریشن فورسز نے گھروں پر چھاپوں کے دوران خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے سمیت متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پے منتقل کردیا۔