ڈیرہ بگٹی : مسلح افراد کے حملے میں امن فورس کے تین اہلکار ہلاک

49

ڈیرہ بگٹی میں مسلح افراد کا امن فورس کے کیمپ پر حملہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے امن فورس کے کیمپ پر حملہ کیا ۔

حملے کے نیتجے میں تین اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔

مسلح افراد نے امن فورس کے کیمپ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے دشت گوران میں نشانہ بنایا۔

دریں اثنا ایک اور حملے میں امن فورس کے ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

علاقائی زرائع کے مطابق دوسرا حملہ بارودی سرنگ سے کیا گیا ۔