مند میں فورسز کا چھاپہ ایک بلوچ نوجوان گرفتاری کے بعد لاپتہ

25

 

چھاپہ بھاری نفری کے ساتھ رات گئے مند کے علاقے دسچین میں لگائی گئی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند دسچین میں رات گئے فورسز نے علاقے کا گھیراو کرکے ایک گھر پر چھاپہ مارکر ایک بلوچ نوجوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت مولابخش ولد کہدہ عبداللہ رہائش دسچین مند کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران چادر و چاردیواری کی پامالی کی گئی، گھر میں توڑ پھوڑ کرنے کے علاوہ اہلخانہ پر شدید تشدد کی بھی اطلاعات ہیں۔

یاد رہے آج ہی کے روز ایک اور واقعے میں بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے راگے میں فورسز نے شادی کی ایک تقریب پر چھاپہ مارکر دلہے کو بھائی سمیت گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا۔ جن کی شناخت طاہر اور اس کے بھائی جمال ولد فتح محمد کے نام سے ہوئی تھی۔