بلوچستان : آواران سے ایک شخص فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

56

آواران سے ایک شخص فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شورش زدہ علاقے آواران سے فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت داود ولد باگو کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز آواران کے علاقے جھاو میں فورسز نے علاقے کو محاصرہ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا تھا ۔