ہرنائی: مسلح افراد کا شاہرگ میں فورسز پر حملہ،ہلاکتوں کی اطلاع

194
File Photo

بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں مسلح افراد کا کھوسٹ چیک پوسٹ پر حملہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق  نامعلوم مسلح افراد نے شاہرگ میں کھوسٹ چیک پوسٹ پر مختلف اطراف سے حملہ کیا ۔

حملے کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا ۔

ہسپتال زرائع کے مطابق حملے کے بعد تین لاشیں اور پانچ زخمیوں کو لایا گیا ۔

مقامی ہسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔

واضح رہے کہ مذکورہ اور آس پاس کے علاقوں میں اکثر و بیشتر مسلح افراد فورسز پر حملے کرتے رہتے ہیں ۔

ان علاقوں میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتا آرہا ہے ۔

تاہم اس تازہ حملے کی ذمہ داری کسی بھی مسلح گروپ نے ابھی تک قبول نہیں کی ہے