گلگت بلتستان میں جلائے گئےاسکولوں کو فوری تعمیرکیا جائے ، ملالہ

144

نوبل انعام یافتہ اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے عالمی شہرت پانے والی ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں جلائے گئے بارہ اسکولوں کو فوری طور پر دوبارہ تعمیر کرکے وہاں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو واپس ان کے کلاس رومز میں لایا جانا چاہیے تاکہ دنیا کو یہ بتایا جائے کہ تمام لڑکے اور لڑکیوں کو حصول علم کا حق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ملالہ کو بذات خود بھی تعلیم کے حصول سے جبری طور پر روکا گیا اور ان پر 9 اکتوبر2012 میں طالبان نےقاتلانہ حملہ کیا تھا ، جس سے وہ بمشکل جانبر ہوئیں۔

دیامیر اور چلاس میں لڑکیوں کے 12 اسکول نذرِ آتش

انھوں نے مذکورہ بالا خیالات کا اظہار آج ٹوئیٹر پر اس وقت کیا جب جمعرات کی شب گلگت ، بلتستان کے دیامر ضلع میں واقع بارہ اسکولوں پر نامعلوم شدت پسندوں نے حملہ کرکے انھیں جلاکر فرار ہوگئےجس کے نتیجے میں طلبہ اور ان کے والدین خوفزدہ ہیں۔