کولواہ میں فورسز کا آپریشن، 3 افراد لاپتہ

212
File Photo

کولواہ و گردونواع کے علاقوں میں فوجی آپریشن

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعت کے مطابق کولواہ کے علاقے سیگک میں فورسز کی جانب سے آپریشن، دوران آپریشن گھر گھر تلاشی لی گئی جبکہ تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا۔

لاپتہ کیئے جانیوالے افراد کی شناخت گلاب ولد رحیم بخش، وہاب ولد سیدو اور حسن کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے دوران آپریشن گھروں میں توڑ پھوڑ کرنے سمیت خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہے جبکہ آپریشن کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس کا شکار ہوگئے ہیں۔