کوسٹ گارڈ کی مختلف علاقوں میں کارروائی، ہیروئن سمیت دیگر اشیاء برآمد

239

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کھوسٹ گارڈ کی کاروائی اور منشیات برآمدگی و گرفتاریوں کا دعویٰ

دی بلوچستان ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 کلوگرام حشیش، کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ، 100 گرام ہیروئن، 15000 لیٹر ڈیزل سمیت غیر قانونی طریقے سے ایران جانے کی کوشش کرنیوالے 44 افراد کو 6 اسمگلروں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے حب ناکہ کھاری چیک پوسٹ میں مسافر سے 6 کلو گرام حشیش، سپر ہائی وے کے قریب ٹرک سے کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ، گوادر کے قریب چیکنگ کے دوران مسافر سے 100 گرام ہیروئن (کرسٹل) اور ساکران روڈ پر چیکنگ کے دوران 15000 لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل برآمد کر کے تحویل میں لے لیا.

اسی طرح پاک ایران بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے 44 افراد جو غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کررہے تھے کو 6 اسمگلروں سمیت گرفتار کرلیا جن سے تفتیش جاری ہے۔