کوئٹہ و حب میں بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

187
عوام کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ریاستی فورسز کے قریب نہ جائیں کیونکہ وہ ہروقت ہمارے نشانے پر ہیں۔ جیئند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں کوئٹہ اور حب میں بم حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات بلوچ سرمچاروں نے کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ریڈیو اسٹیشن کو ہینڈ گرنیڈ سے نشانہ بنایا۔

جیئند بلوچ نے مزید کہا کہ حب شہر میں علی شیر پٹرول پمپ پر قائم فرنٹیئر کور (ایف سی) کے چیک پوسٹ کو ہینڈ گرنیڈز سے نشانہ بنایا جو پھٹ نہ سکے۔
ترجمان نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد وطن کے حصول تک جاری رہینگے۔ ہم عوام کو ایک بار پھر تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ریاست سے جڑے فورسز کے قریب نہ جائیں کیونکہ ریاستی افواج ہر وقت ہمارے نشانے پر ہیں۔