کوئٹہ: فائرنگ کے واقعات میں 1 شخص جانبحق، 1 زخمی

105

سریاب کے علاقے میں فائرنگ کے واقعات میں 1 شخص جانبحق و 1 زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

سریاب کے علاقے کلی کمالو میں 18 سالہ غلام فاروق رند کو ان کے گھر کے سامنے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

جبکہ سریاب کے ہی علاقے کلی سردہ میں مشتاق علی ولد افضل رند سکنہ کلی سردہ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے زخمی کردیا جنہیں زخمی حالت میں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔