کوئٹہ: فائرنگ سے 2 افراد زخمی

140

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں اسمگلی روڈ پر ڈائریکٹریٹ آف مین پاور ٹریننگ بلوچستان کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سوارو کی فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی محمد عثمان اور محمد اقبال ولد محمد صدیق لہڑی زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تاہم واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔