کوئٹہ اور ڈیرہ جمالی فائرنگ سے 2 افراد جانبحق، 1 زخمی

147

کوئٹہ اور ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب کسٹم کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخق جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

فائرنگ سے جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت حاجی محمد اسماعیل سکنہ کردگاپ کے نام سے ہوئی ہے۔

 ڈیرہ مراد جمالی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گوٹھ حسن بخش کے قریب نامعلوم افراد نے صوبہ خان عمرانی کو کلہاڑیوں کے وار اور فائرنگ سے قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو قتل کرنے کے بعد دفن کردیا گیا تھا، اطلاع ملنے پر لاش کو نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ قتل کی وجوہات اور ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔