کوئٹہ:خاتون پروفیسر کی لاش گھر سے برآمد

215
File Photo

کوئٹہ سے خاتون پروفیسر کی لاش گھر سے برآمد ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کےعلاقے ارباب کرم خان پہ واقع ایک گھر  سے خاتون پروفیسر ریحانہ سمیع کی لاش ملی ہے ۔

پولیس کے مطابق جس گھر سے لاش ملی ہے وہاں پہ ریحانہ سمیع اپنی بہو کے ہمراہ رہائش پذیر تھی ۔

پولیس کے مطابق لاش پر تشدد کے نشان موجود ہے جس کے  بعد ریحانہ سمیع کی بہو کو تفتیش کے لیے گرفتار کرلیا گیا ۔