ڈیرہ بگٹی سے متعدد لاپتہ افراد منظر عام پر آگئے

129

ڈیرہ بگٹی سے متعدد لاپتہ افراد منظر عام پر آگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی سے مختلف اوقات میں فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے 30 سے زائد افراد منظر عام پر آگئے۔

علاقائی زرائع اور میڈیا رپورٹس کے مطابق فورسز نے 23 لاپتہ افراد کو ڈیرہ بگٹی میں لیویز کے حوالے کردیا جبکہ سوئی میں بھی 10 لاپتہ افراد کو فورسز نے پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے درجنوں لاپتہ افراد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں اور ساتھ ہی اسی تیزی کے ساتھ بلوچستان کے طول و عرض سے مزید نوجوان، بزرگ اور خواتین کو گرفتار کرکے لاپتہ بھی کیا گیا ہے۔

لاپتہ افراد کے حوالے سے بلوچستان کے قوم پرست جماعت بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے بھی خاصا سخت موقف اپنایا اور حکومت سازی میں تعاون کے بدلے لاپتہ افراد کو رہا کرنے کا تحریری مطالبہ کیا۔