چمن: قبائلیوں کیجانب سے شاہراہ بند، نیٹو سپلائی معطل

171

چمن: شاہراہ کی بندش کے باعث پاک افغان ٹرانزٹ سمیت نیٹو سپلائی معطل

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی آمدہ اطلاعات کے مطابق چمن شاہراہ کو قلعہ عبداللہ کے تین مقامات پر مشتعل افراد نے رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ کو زمین کے تنازع پر ایک قبیلے نے آمدورفت کے لیئے مکمل بند کردی جس کے باعث سینکڑوں مسافر پھنس گئے، گاڑیوں کی قطارے لگ گئی جبکہ مسافروں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

شاہراہ کی بندش کے باعث پاک افغان ٹرانزٹ سمیت نیٹو سپلائی بھی معطل ہوگئی۔