چارسدہ : جرگہ میں فائرنگ 5افراد ہلاک 3 زخمی

239

پشاور خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق  جرگہ چارسدہ میں ٹریفک حادثے میں زخمی بچے کے معاملے پر تصفیے کیلئے ہورہا تھا، زخمیوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ تھانہ بٹگرام کے علاقے اشارہ میں جرگے کے دوران پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 5 افراد میں ایک جرگہ ممبر کا بیٹا بھی شامل ہے۔

دوسری جانب واقعے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جرگہ ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے بچے کے معاملے پر تصفیےکے لئے ہوا تھا۔