پنجگور: مسلح افراد کی فائزنگ، 1 شخص زخمی

88

پنجگور میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، 1 شخص شدید زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے پسکول ندی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں حاجی زاہد ولد موسیٰ سکنہ تسپ زخمی ہوگیا جنہیں طبعی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم شدید زخمی ہونے کی وجہ سے انہیں کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔

فائرنگ کے واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔